چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدرلوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کو برازیل کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انھیں یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ برازیل میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا جس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے میں حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
اسی روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیل کے وزیر خارجہ ماورو ویرا کو برازیل کے طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔