چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فرانس کی قومی اولمپک اوراسپورٹس کمیٹی کو اولمپک مجسمے کا عطیہ

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فرانس کی قومی اولمپک اور اسپورٹس کمیٹی کو عطیہ کردہ "اولمپک مجسمہ ” کی تقریب رونمائی فرانس کے گرانڈے نویسی میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور پیرس اولمپک گیمز کے پرمسرت موقع پر اس تقریب کا انعقاد اولمپک تحریک کے "امن، دوستی اور ترقی” کے ایک عظیم تصور کی ترجمانی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ چین اور فرانس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اولمپک کھیلوں کو تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور مکالمے کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، تمام ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم اور احترام کو فروغ دینے، مشترکہ طور پر اولمپک تحریک کا ایک شاندار باب رقم کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر میں نئی اور زیادہ طاقت کا کردار ادا کرنے کے لئے ایک کڑی کے طور پر استعمال کرتے رہیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے