بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے بیجنگ سے پیرس تک پریمیم پروگرام کی آڈیو اور ویڈیو پروڈکٹس کی لانچنگ تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اورچین کی قومی اسپورٹس جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر گاؤ زی دان نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرس اولمپکس کے آل میڈیا براڈکاسٹر کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک مقامات اور اولمپک کی تاریخ کا جائزہ لیا، ثقافتی تبادلوں پر توجہ مرکوز کی، بیجنگ سے پیرس تک پروگرام کی اعلیٰ معیار کی آڈیو اور ویڈیو پروڈکٹس تیار کی گئی ہیں ۔ چائنا میڈیا گروپ ایک لنک اور پل کا کردار جاری رکھتے ہوئے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ گہرائی سے تبادلے کو فروع دینے کے لیے تیار ہے۔
اس تقریب میں بیجنگ سے پیرس تک کے اعلیٰ معیار کے پروگرام کی کل 8 آڈیو اور ویڈیو پروڈکٹس جاری کی گئیں، جن میں چینی ایتھلیٹس کے اولمپک انداز کو ریکارڈ کیا گیا، فن اور کھیلوں کی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا ،جس سے چین اور فرانس کے درمیان تہذیبوں اور عوامی تبادلے کو فروع دینے میں مدد ملے گی