گلوبل میئرز ڈائیلاگ۔ہانگ چو اور 9واں ہانگ چو انٹرنیشنل سسٹر سٹیز میئرز فورم 25 ستمبر کو منعقد ہوگا، چینی میڈیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک)گلوبل میئرز ڈائیلاگ ۔ ہانگ چو اور 9 واں ہانگ چو انٹرنیشنل سسٹر سٹیز میئرز فورم 25 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ 15 ممالک اور علاقوں  کے 24 شہروں کے میئرز یا میئرز کے نمائندے،  چین میں سفارتی مشنز کے نمائندے اور چین کے متعلقہ محکموں اور شہروں کے نمائندے  فورم میں شرکت کے لئے ہانگ چو میں اکٹھے ہوں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق فورم کے دوران، چینی اور غیر ملکی میئرز شہری حکمرانی اور پائیدار ترقی کے موضوع پر گہری بات چیت کریں گے ، شہری حکمرانی  کے حوالے سے جدید تجربے کا اشتراک کریں گے اور  پائیدار ترقی کے لئے  نئے راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ساتھ ہی ساتھ حکمرانی کے نظام کی اختراعات، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ، حیاتیاتی ماحول کے  تحفظ ، ثقافتی وراثت اور ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چینی اور غیر ملکی شہروں کی کامیابیوں کی بھی نمائش کی جائےگی تاکہ مستقبل میں عالمی شہروں  کی ترقی میں دانشمندی اور طاقت  فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے