چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی کی خصوصی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ماسکو میں آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ جمعرات کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی  کی عالمی سرگرمی کا آغاز کیا جس میں مختلف زبانوں کے الفاظ مشترکہ جذبات کا اظہار کرتے ہیں جو دنیا بھر کے ممالک کے جذبات اور ثقافتوں کے گہرے انضمام کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے اپنی ذمہ داری کے طور پر لیں گے کہ بین الاقوامی لوگوں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنائیں، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے روس اور چین کے تعلقات کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں۔
اس تقریب کو روس کے متعدد مین اسٹریم میڈیا نے رپورٹ کیا، جن میں رشیا ڈیلی اور گرینڈ ایشیا ٹیلی ویژن شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے