بیجنگ (نمائندہ خصوصی)سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کے روز کمیونیسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، چین کی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نےسنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ منانے کے لیے مبارکبادی خط بھیجا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، چین کے نائب وزیر اعظم اور مرکزی وفد کے سربراہ حہ لی فنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ نے تعمیر اور ترقی کے ایک نئے ماڈل کی تلاش کی ہے، جو چین کے قومی حالات اور سنکیانگ کے حقیقی حالات کے عین مطابق ہے۔
نئے عہد اور نئے سفر میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کو نئے عہد کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی فکری رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے اور گروپ کو مزید خوشحال بنانے،ایک خوبصورت سنکیانگ کی تعمیر اور سنکیانگ کے کام کے مجموعی مقصد کو حاصل کرنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے۔