چین اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زیرو ٹالرنس کا اعادہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ گزشتہ 11 سالوں میں کسی چینی وزیر اعظم کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے ۔

بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک نے وزرائے اعظم کے باہمی دورے دیکھےہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے تین اہم اور مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جن میں چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا استحکام ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا، اور محفوظ تعاون کے ماحول کو یقینی بنانا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، انسداد دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی ممالک کی مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنے کے لئے اپنے زیرو ٹالرنس رویے کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے