پاکستان اسلامی ملک ہے چھوٹے کپڑوں پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے مائرہ خان
پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی معاشرت اور سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چھوٹے اور چست کپڑے پہننے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔
ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے واضح کیا کہ جب کوئی فنکار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے تو اسے عوامی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا جب آپ نے خود کو پبلک پراپرٹی بنا لیا ہے تو لوگوں کو تنقید کرنے کا حق ہے اور اسے برداشت کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔
مائرہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حسد یا جلن میں آ کر منفی کمنٹس کرتے ہیں اور اب انہوں نے ایسے لوگوں کو بلاک کرنے کا طریقہ اپنا لیا ہے تاکہ منفی تاثرات سے دور رہ سکیں۔