عرفی جاوید کی ٹرپتی ڈمری پر شدید تنقید، ڈانس سیکھنے کا مشورہ دے دیا

بالی ووڈ کی مشہور فیشن انفلوئنسر عرفی جاوید نے اداکارہ ٹرپتی ڈمری کے حالیہ گانے "وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں ان کے ڈانس اسٹیپس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے۔

عرفی نے ایک انٹرویو میں کہا، "ٹرپتی ڈمری ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن اس گانے میں ان کا ڈانس واقعی برباد کر دیا ہے، خاص کر وہ اسٹیپ جس میں وہ فرش پر لیٹ کر ہپز ہلاتی ہیں۔”

عرفی کی اس بات پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ لوگوں نے اُن کی حمایت کی اور کہا کہ وہ صحیح کہہ رہی ہیں، جب کہ کچھ نے عرفی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا، "عرفی پہلے اپنے لباس کے بارے میں کچھ سیکھ لیں۔” جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا، "ہیلو رنبیر بھائی، عرفی کچھ بول رہی ہے بھابھی کے بارے میں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے