چین اور برازیل طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (ٌنمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے مختلف حلقوں سے وابستہ دوست شخصیات کے نام جوابی خط میں ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-برازیل دوستی کے نصب العین کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ 50 سالوں میں چین اور برازیل ہاتھ میں ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں اور پہاڑوں اور سمندروں کے طویل فاصلے کے باوجود اچھے دوست بن گئے ہیں۔

چین دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے موضوعات کو مسلسل فروغ دینے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین برازیل تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی ، تعاون ، مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کی مثال بن سکیں اور انسانیت کے لئے امن و ترقی کے نصب العین کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں ۔

شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چین برازیل تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے تاکہ چین برازیل دوستی دریائے یانسی اور دریائے ایمیزون کی طرح رواں رہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں برازیل کی 100 سے زیادہ دوست شخصیات نے چینی صدر شی جن پھنگ کو خطوط ارسال کئے اور برازیل اور چین کے مابین دوستانہ تبادلوں اور مقامی لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں چینی حکومت ، کاروباری اداروں اور یونیورسٹیوں کی خدمات کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے