بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں “ابتدائی وارننگ کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی موافقت کے مستقبل کی تعمیر” کے موضوع پر چین کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت اور تقریر کی۔بد ھ کے روز ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے” یونیورسل ارلی وارننگ انیشییٹو “کے نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی اور زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں مشترکہ طور پر عالمی خطرے کی تشخیص کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے ، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کی تشخیص کے معیار کی تشکیل کو فروغ دینے اور موسمیاتی حکمرانی کے لیے سائنسی بنیاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
دوسرا ،مشترکہ طور پر ایک عالمی قبل از وقت وارننگ نیٹ ورک بنا نے ، ٹیکنالوجی کے اشتراک ، نظام کے باہمی ربط کو بہتر بنا نے اور عالمی ابتدائی وارننگ سسٹم کی بہتری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ تیسرا، موسمیاتی موافقت کی شراکت داری کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جنوب جنوب تعاون کے ابتدائی وارننگ فلیگ شپ منصوبے کو فروع دے گا ، موسمیاتی مشاہدے کے آلات، قبل از وقت وارننگ سسٹم اور صلاحیت سازی کی تربیت فراہم کر کے دیگر ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرے گا۔ اجلاس کے دوران “ابتدائی انتباہ برائے موسمیاتی موافقت اور اس کے فروغ کے حوالے سے چائنا ایکشن پلان” جاری کیا گیا۔