دبئی میں سونے کی سائبر کار قرعہ اندازی میں جیتنے کا موقع

دبئی میں عوام کیلئے پہلی سونے کی الیکٹرک کار قرعہ اندازی میں جیتنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

ہر کوئی دبئی کی پہلی 24K گولڈ پلیٹڈ سائبر کار میں پر سوار ہونا چاہتا ہے تاہم اب یہ خواہش اس کیلئے حقیقت کا روپ دھار سکتی ہے جو دبئی کے گولڈ سوک ایکسٹینشن لکی ڈرا کا فاتح ہوگا۔

منتظمین کے مطابق 14 نومبر سے 29 دسمبر تک شرکت کرنے والے آؤٹ لیٹس پر خرچ کیے گئے ہر 500 درہم کے بدلے خریدار مشہور الیکٹرک گاڑی جیتنے کے موقع کے لیے ایک ریفل ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔

اگرچہ اس قرعہ اندازی میں اس اصلی سونے والی سائبر کار کی اصل قیمت کا تذکرہ نہیں کیا گیا لیکن بغیر سونے کے بالکل نئی گاڑی کی قیمت مارکیٹ میں تقریباً 490,000 درہم ہے۔

واضح رہے کہ دبئی گولڈ سوک ایکسٹینشن ڈرا ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہے جو تقریباً 300 دکانوں پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے