پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ اب بھارتی سنیما گھروں میں رنگ جمانے کو تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بزنس کرنے والی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ رواں سال ستمبر کے مہینے میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ہیرو فواد خان کے چاہنے والے 20 ستمبر کو سنیما گھروں میں اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم دیکھ سکیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم بھارت کے زی اسٹوڈیو میں ریلیز کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں اس فلم کو پیش کیا گیا تھا اور فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔
بھارت میں بھی اس فلم کی نمائش کی جانے تھی لیکن ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک میں پاکستانی فلم کو نمائش کیلئے روک دیا گیا تھا۔