کیا آپ کو صفحات کے کونے پر موجود لائنز کا اصل مقصد معلوم ہے؟

متعدد صفحات کے کونوں میں ایک لکیر موجود ہوتی ہے جسے مارجن لائن کہا جاتا ہے۔

کونے میں موجود یہ لکیر باقی صفحے کو الگ کرتی ہے اور وہاں زیادہ تر نمبر لکھے جاتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مارجن لائن کا مقصد اضافی تحریر کے لیے جگہ فراہم کرنا نہیں۔

جی ہاں واقعی اس لائن کو استعمال کرنے کا اصل مقصد دنگ کر دینے والا ہے۔

یعنی اسے اس لیے ایجاد نہیں کیا گیا کہ آپ وہاں نمبر لکھیں یا اسے خالی چھوڑ دیں۔

درحقیقت انہیں ایک خاص مقصد کے لیے صفحات کا حصہ بنایا گیا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کا قیمتی تحریری کام محفوظ رہ سکے۔

ماضی میں بلکہ اب بھی بیشتر گھروں میں چوہے موجود ہوتے ہیں اور کاغذ ان جانوروں کی ایک پسندیدہ غذا ہے۔

چوہے کاغذوں کو کترنا پسند کرتے ہیں خاص طور پر کونے کترتے ہیں جس کے بعد باقی صفحے کی باری آتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مارجن لائنز کو صفحات کے باقی مواد کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

ویسے اب چوہوں سے صفحات کو زیادہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا تو ان لائنز کو اب نمبر یا صفحے پر موجود لکھائی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے