چین میں وسط خزاں فیسٹیول کے پہلے دن پورے ملک میں 215.924 ملین مسافروں کی آمد و رفت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی اطلاع کے مطابق 15 ستمبر یعنی چین کے روایتی تہوار وسط خزاں فیسٹیول کے پہلے دن ، پورے ملک میں 215.924 ملین مسافروں کی آمدو رفت ہوئی ، جو ماہ بہ ماہ 10.6 فیصد اضافہ ہے اور 2023 میں اسی مدت کے مقابلے میں 37.9 فیصد کا اضافہ اور 2019 میں اسی عرصے کے مقابلے میں 13.3 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے ، ریلوے مسافروں کی آمدورفت17.085 ملین رہی ، جو سال بہ سال 67.8 فیصد کا اضافہ اور 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.7فیصد کا اضافہ ہے۔

شاہراہوں اور سڑکوں پر 196.45 ملین مسافروں کی آمدورفت ہوئی ، جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 36.5 فیصد اور 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہے۔ سول ایوی ایشن کے ذریعے 1,844,900 مسافروں کی آمدورفت ہوئی ، جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.0 فیصد کم اور 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.9 فیصد زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے