ٹی20 ورلڈ کپ2024 کی فاتح انڈین ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
جمعرات کی شام ممبئی پہنچنے پر عوام نے بھرپور انداز میں انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔
انڈین ٹیم کی اوپن ٹاپ بس پریڈ کے موقعے پر ممبئی کے میرین ڈرائیو پر ہزاروں لوگوں کا ہجوم تھا اور وانکھیڈے سٹیڈیم پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔
دہلی سے انڈین ٹیم کی ممبئی آمد تاخیر کا شکار رہی جبکہ دوسری طرف ممبئی میں شیڈول ان کی بس پریڈ بھی زیادہ بھیڑ کی وجہ سے مزید تاخیر کی ہوئی جس کے باعث ایونٹ کی منصوبہ بندی و انتظامات بری طرح متاثر ہوئے۔
انڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’انڈین ٹیم کے جہاز نے شام پانچ بجے سے کچھ ہی دیر بعد لینڈ کیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ٹیم نے شام پانچ سے سات بجے تک دو گھنٹے کھلی چھت والی بس پر سوار ہو کر بس پریڈ میں گزارنے تھے جس میں انہوں نریماں پوائنٹ سے جنوبی ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم تک جانا تھا۔