رین آئی ریف پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کے باعث مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے، چین

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت قدرتی وسائل کے تحت بحیرہ جنوبی چین کے ماحولیاتی مرکز اور بحریہ جنوبی چین کے انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ ” رین آئی ریف پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کے باعث مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ” جاری کی گئی۔ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ اور آن سائٹ سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اس رپورٹ میں رین آئی ریف کی مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کی حالت کا پہلا جامع اور منظم جائزہ لیا گیا اور مرجان کی چٹان کے انحطاط کی وجوہات کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فلپائن کا جنگی جہاز ایک طویل عرصے سے چین کے نان شا جزائر میں رین آئی ریف پر غیر قانونی طور پر گراؤنڈڈ رہا جس نے رین آئی ریف کے مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔حیاتیاتی نظام کی تباہی کا بنیادی عنصر فلپائنی جنگی جہاز کا غیر قانونی گراؤنڈڈ رہنا اور اس سے متعلقہ انسانی سرگرمیاں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلپائن کو غیر قانونی گراؤنڈڈ جنگی جہاز کو ہٹانا چاہیے، آلودگی کے ذرائع کو ختم کرنا چاہیے، اور مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو مسلسل نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے