یوکرین کے معاملے پر نیٹو کی جانب سے چین کی ذمہ داری کا دعوی غیر معقول ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں نیٹو کے واشنگٹن سمٹ اعلامیہ  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلامیہ سرد جنگ کی ذہنیت اور جارحانہ بیان بازی سے بھرا ہوا ہے اور چین سے متعلق بیان تعصب سے بھرپور ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ جمعرات کے روز لین جیئن نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر نیٹو کی جانب سے  چین کی ذمہ داری  کا دعوی غیر معقول اور مذموم ہے۔ یوکرین بحران پر چین کے معروضی اور منصفانہ موقف اور تعمیری کردار کو بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

بغیر کسی ثبوت کے نیٹو نے کھلے عام چین کو بدنام کرتے ہوئےچین اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور چین یورپی یونین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ چین نیٹو پر زور دیتا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت جیسے فرسودہ تصورات کو ترک کرکے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے ، چین کو بدنام کرنے اور چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوششیں بند کرے۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ثابت قدمی کےساتھ تحفظ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے