اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، اس دوران 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز 770 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 94962 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں جاری تیزی سرمایہ کاروں کے  اعتماد کا مظہر ہے۔ آج بھی کاروبار کے پہلے سیشن  میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی  کا رجحان غالب ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کررہا ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 95 ہزار پوائنٹس کے نزدیک پہنچ چکا ہے۔

بعد ازاں مارکیٹ کے دوسرے سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 939 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی ہوئی، جس کے نتیجے میں 95 ہزار کی سطح عبور کرکے انڈیکس 95131 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے