چین میں ریل فریٹ کی رپورٹ جاری، متعدد اشاروں میں ریکارڈ اضافہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ، اس سال جون میں چین کے قومی ریلوے نے 332 ملین ٹن کا سامان بھیجا اور 266.5 بلین ٹن کلومیٹر کا فریٹ ٹرن اوور مکمل کیا جو سال بہ سال بالترتیب 6.1فیصد اور 5.3فیصد اضافہ ہےاور تاریخ میں اسی مدت کے لئے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس وقت چین کے ریلوے فریٹ حجم اور فریٹ ٹرن اوور سمیت دیگر اشارے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ چین میں لاجسٹکس کا حجم دنیا کے دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود امریکہ اور روس کے لاجسٹکس کے حجم کے مجموعہ سے بھی زیادہ ہے۔

چائنا ریلوے گروپ کے محکمہ لاجسٹکس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز سے ، چائنا ریلوے گروپ نے لاجسٹکس کی مارکیٹ پر مبنی اصلاحات کو گہرا کرنے اور جدید ریلوے لاجسٹکس سسٹم کی تعمیر میں تیزی لانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، جس نے ملک کی معاشی بحالی اور ملک میں لاجسٹک اخراجات میں کمی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ سب سے پہلے، کلیدی سازو سامان کی نقل و حمل کو مضبوط بنایا گیا.

جون میں قومی ریلوے پر کوئلے کی اوسط یومیہ لوڈنگ 83،500 گاڑیاں رہی ، جو سال بہ سال 5.6فیصد کا اضافہ تھا ، اور تھرمل کوئلے کی اوسط یومیہ لوڈنگ 59،000 گاڑیاں رہی ، جو سال بہ سال 3فیصد کا اضافہ ہے، اور دونوں حوالوں سے تاریخ کی اسی مدت میں نیا ریکارڈہے۔

جون میں ، قومی ریلوے میں تیل ، کھاد اور پسٹ کنٹرول ادویات کی نقل و حمل میں سال بہ سال بالترتیب 4.0فیصد اور 26.2فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسرا، لاجسٹکس کی خدمات وافر ہوتی جا رہی ہیں. جون میں ، قومی ریلوے کنٹینرز ، کمرشل آٹوموبائلز اور کولڈ چین سامان کے حجم میں سال بہ سال بالترتیب 18.0فیصد، 12.1فیصد اور 21.2فیصد کا اضافہ ہوا ، جو تاریخ کے اسی عرصے میں ریکارڈ بلندی ہے۔ تیسرا، بین الاقوامی ریلوے انٹرماڈل ٹرانسپورٹ کی مقدار اور معیار میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے.

جون میں ، چین -یورپ مال بردار ٹرین نے مجموعی طور پر 1،719 ٹرینیں چلائیں اور 180،000 ٹی ای یو سامان بھیجا ، جو سال بہ سال بالترتیب 15فیصد اور 11فیصد اضافہ ہے۔ چین-لاؤس ریلوے نے مجموعی طور پر 2.783 ملین ٹن سرحد پار کارگو بھیجا ، جو سال بہ سال 20.7فیصد کا اضافہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے