چین کے کنزیومر پرائس انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)  نومبر 2024 میں چین میں  کنزیومر پرائس انڈیکس میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں شہری علاقے میں 0.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 1.0 فیصد اضافہ ہوا اور غیر  غذائی  اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ صارفی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ خدمات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔

نومبر 2024ء میں ملک بھر میں صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال 2.5 فیصد کمی واقع ہوئی جو اکتوبر کی کمی  کے مقابلے میں 0.4 فیصدپوائنٹس کم ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر  میں 0.1 فیصد کمی سے 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 2.5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے