بیجنگ (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی 61.6836 ٹریلین یوآن رہی، جس میں سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔
پہلے ، دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں کی اضافی قدر میں بالترتیب سال بہ سال 3.5 فیصد ، 5.8 فیصد اور 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔