اسلام آباد (بزنس رپوٹر) انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالرکا بھاؤ 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 30 پیسے ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ہوئے سیشن میں 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 280 روپے ہے۔