اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کے بے حد اصرار پر اپنے سنگل ہونے کی دلچسپ وجہ بتادی۔
ان دنوں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی امریکی شہر ڈلاس میں موجود ہیں جہاں ایک تقریب کے دوران یمنیٰ سے ان کے مداحوں نے سنگل رہنے کی وجہ پوچھی۔
اداکارہ نے جواب دیا کہ میں ایک مشکل قسم کی انسان ہوں اور اسی وجہ سے میں سنگل ہوں۔
یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کیوں لیکن یہ ایک عجیب سی وجہ ہے لیکن میں سنگل رہ کر خوش ہوں۔
اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے تھکن، خوشی ایک روگ، میری دُلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گُزارش اور دیگر کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے۔