کینیڈا کے اقدامات آبنائے تائیوان کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے والے ہیں، چینی فوج

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے نیول ترجمان سینئر کیپٹن لی شی نے کہا کہ کینیڈا کا فریگیٹ مونٹریال آبنائے تائیوان سے گزرا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی افواج کو منظم کر کے پورے عمل کی نگرانی کی اور اس واقعے کو قوانین اور ضابطوں کے مطابق دیکھاگیا ۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے اقدامات آبنائے تائیوان کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے والے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تھیٹر میں دستے ہائی الرٹ ہیں اور ہر قسم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے