پیرس(سپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپکس کے ساتویں روز بھی میڈلز جیتنے کی کشمکش جاری رہی، میڈلز ٹیبل پر چین 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر رہا۔آسٹریلیا 10 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور امریکا 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔پیرس اولمپکس کے ساتویں روز ڈائیونگ کے مینز سنکرونائزڈ تھری میٹر اسپرنگ بورڈ کا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا جبکہ میکسکو نے سلور اور برطانیہ نے برانز میڈل اپنے نام کیے۔برطانیہ نے روئنگ، ٹریمپولین جمناسٹک اور ایکوسٹریئن کے جمپنگ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغے جیتے۔بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل چین نے جیتا جبکہ آرچری کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل جنوبی کوریا کے نام رہا۔