چین کے قومی محکمہ ڈاک کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست تک، چین کا ایکسپریس ڈلیوری بزنس کا حجم اس سال 100 ارب پارسلز سے تجاوز کر گیا ہے، یہ ہدف 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 71 دن قبل ہی حاصل کر لیا گیا ہے. اس سال کے آغاز سے ، چین کی پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری تیزی سے ترقی کرتی رہی ہے ، جس کا اوسط ماہانہ ایکسپریس کاروباری حجم 13 ارب سے زیادہ پارسلز اور اوسط ماہانہ ایکسپریس کاروباری آمدنی 100 ارب یوآن سے زیادہ ہے ، جو دونوں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے بالخصوص چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں ، ایکسپریس ڈلیوری کمپنیوں نے بنیادی تنصیبات میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا، کولڈ چین نقل و حمل میں اضافہ کیا اور پیداوار کے مقامات اور صارفین کی مارکیٹ کے مابین موثر رابطے کو فروغ دینے اور دیہی ترسیل کی خدمات کو تیز تر اور زیادہ درست بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے دیہی علاقوں میں ایکسپریس ڈلیوری کے حجم میں گزشتہ دس سالوں میں 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اب تک چین نے 1،200 سے زائد کاؤنٹی سطح کے عوامی ڈاک اور لاجسٹکس سروس مراکز اور3 لاکھ سے زائد گاؤں کی سطح کے ڈاک اور لاجسٹکس جامع سروس اسٹیشن تعمیر کیے ہیں اور نسبتاً بہتر دیہی ڈاک اور لاجسٹکس سسٹم تعمیر کیا گیا ہے۔