بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 21 اگست2024ء) چین کی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم نے جاپان اور سعودی عرب کے خلاف آئندہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے لیے بدھ کو 27 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔شنہوا نیوز کے مطابق ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے آخری مرحلے میں چین کو جاپان، آسٹریلیا، سعودی عرب، بحرین اور انڈونیشیا کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔
گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں پلے آف ٹورنامنٹ میں داخل ہو سکتی ہیں۔ چین اپنا افتتاحی میچ 5 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا اور پھر 10 ستمبر کو سعودی عرب کے ساتھ شمال مشرقی چین کے لیاؤننگ صوبے کے شہر ڈالیان میں کھیلے گا۔
چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ برانکو ایوانکووچ ہیں جبکہ ٹیم کے اسٹار فارورڈز کھلاڑیوں میں ڈ وو لی ، جیانگ گوانگتائی، اے لان اور فی نینڈو شامل ہیں۔
27 رکنی دستے میں گول کیپر باؤ یاکسیونگ، لیو ڈیانزو، وانگ ڈیلی اور یان جونلنگ،ڈیفنڈر گاو ژونئی، ہان پینگفی، جیانگ گوانگتائی، جیانگ شینگ لونگ، لی لی، لیو یانگ، وی جین، یانگ زیکسیانگ اور زو چنجی، مڈفیلڈرز چینگ جن، ہوانگ ژینگیو، لی یوآنی، وانگ ہائیجیان، وانگ شینگ یوان، ژی پینگفی، ژی وینینگ اور سو ہاویانگ جبکہ فارورڈز میں اے لین، بہرام عبدویلی، فی نینڈو، لن لیانگمنگ، وو لی اور ژانگ یوننگ شامل ہیں ۔\932