مادر وطن کی پرامن وحدت کے فروغ  کے لئے سمندر پار چینیوں کی عالمی کانفرنس 2024 کا ہانگ کانگ میں انعقاد

 مادر وطن  کی پرامن  وحدت  کے   فروغ  کے لئے سمندر پار چینیوں  کی  عالمی کانفرنس  2024 ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی۔جمعرات کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی  پیپلز پولیٹیکل مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہونینگ نے کانفرنس کے آغاز پر مبارکباد کا خط ارسال کیا اور مندوبین  کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
وانگ ہونینگ نے کہا کہ  ایک طویل عرصے سے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ سمندر پار چینیوں نے جوش و خروش سے  علیحدگی  کی مخالفت اور  مادر وطن کی  وحدت  کے  فروغ  کی تحریک میں حصہ لیا ہے  اور مختلف شعبوں میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان   تبادلوں اور انضمام کو فروغ دینے اور  بین الاقوامی برادری کے ایک چین کے موقف  کی پیروی کرنے   اور اسے  بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
وانگ  ہو نینگ  نے کہا کہ  "ایک مضبوط اور متحد ملک ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں سمیت چین کے تمام لوگوں  کا مقدر رہا ہے۔ ہم  ہمیشہ نئے  عہد میں چینی خصوصیات کے  حامل سوشلزم کے حصول میں    شی جن پھنگ   کے  خیالات  پر عمل کریں گے، نئے عہد  میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی پر غیر متزلزل طور پر عمل کریں  گے، چینی قوم کے مجموعی مفادات اور طویل مدتی ترقی سے آبنائے پار تعلقات کی  صورتحال کا ادراک کریں گے، اور مادر وطن کے پرامن اتحاد کے عمل کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ  ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کی ایک بڑی تعداد مشترکہ طور پر "تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرے گی اور  چینی وحدت  کو فروغ د ے کر  مشترکہ طور پر مادر وطن کے اتحاد کے لئے ایک روشن مستقبل تخلیق کرے گی۔
اس  کانفرنس کی میزبانی ہانگ کانگ جنرل ایسوسی ایشن آف چائنا کونسل فار دی پروموشن آف پیس فل ری یونیفیکیش آف چائنا نے کی۔  کانفرنس  میں ہانگ کانگ اعلامیہ · 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے