سب سے زیادہ ٹیٹوز اور جسمانی تبدیلیوں کا عالمی ریکارڈ

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ایک خاتون نے اپنے جسم کا 99.98 فیصد حصہ ٹیٹو میں ڈھانپ کر اور 89 جسمانی تبدیلیاں کر کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیے۔

برج پورٹ کی 36 سالہ ایسپرینس لومینیسکا فورزینا کو سب سے زیادہ ٹیٹو کروانے والی انسان (خاتون) اور سب سے زیادہ جسم میں ترمیم کرنے والی (خاتون) کے ریکارڈ سے نوازا گیا ۔

فورزینا پچھلے ریکارڈ رکھنے والی ماریا ہوزے کرسٹینا کے مقابلے میں 40 زیادہ جسمانی تبدیلیوں کی حامل ہیں جنہوں نے 2012 میں 49 جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

فورزینا نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا ٹیٹو اور پہلی جسمانی تبدیلی جس میں زبان میں تغیر شامل تھا، 10 سال پہلے کروایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے