بیجنگ (نمائندہ خصوصی) پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹینگیٹ نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط بھیجا ، جس میں پیرس اولمپکس کی نشریات کی کامیابی پر چائنا میڈیا گروپ کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ، اور پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی مضبوط حمایت پر چائنا میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کے نام خط میں ٹونی اسٹینگیٹ نے کہا کہ پیرس آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے یہ کام چائنا میڈیا گروپ کی غیر متزلزل حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ سی ایم جی کی طویل مدتی حمایت 2024 پیرس اولمپک کھیلوں کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے. ٹونی اسٹینگیٹ سی ایم جی کے آل میڈیا پلیٹ فارم کی زبردست مواصلاتی طاقت سے بہت متاثر ہوئے، اور توقع رکھتے ہیں کہ چند دنوں بعد پیرس میں منعقد ہونے والے پیرالمپکس میں اولمپک کھیلوں کے جادو کو دوبارہ تخلیق کیا جائے گا۔