چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے روس سے متعلق امور کے بہانے برآمدی کنٹرول کی "اینٹیٹی لسٹ” میں متعدد چینی اداروں کو شامل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عمل مثالی یکطرفہ پابندی اور "لانگ آرم دائرہ اختیار”ہے، جو بین الاقوامی تجارتی نظام اور قواعد کو سبوتاژ کرتا ہے، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو بند کرے۔ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔