بیجنگ چینی وزارت تجارت نے کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق طے شدہ ڈمپنگ تحقیقات کی مدت یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک ہے ، اور صنعتی نقصان کی تحقیقات کی مدت یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2023 تک ہے۔
وزارت تجارت کے ابتدائی شواہد اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا چین کو معمول سے کم قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہےجو ڈمپنگ کے مترادف ہے ۔
اس کے علاوہ ، چینی مارکیٹ میں داخل ہونے والی ایسی مصنوعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اور قیمت میں کمی جاری ہے ، جس کی وجہ سے چین کی گھریلو صنعت میں اسی طرح کی مصنوعات کی قیمت کم رہی ہے ، اور چین کی گھریلو صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ کینیڈا سے درآمد کردہ مصنوعات کی ڈمپنگ اور گھریلو صنعت کے حقیقی نقصان کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے۔