ملائیکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

بالی وڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ  اروڑا کے والد انیل اروڑا نے  عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت  والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔

انیل اروڑا کے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ چھوڑے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے