بیجنگ (بزنس رپورٹر) چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) بیجنگ میں جاری ہے ، اور جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی خط میں نشاندہی کی ، “سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سالوں سے کامیابی سے منعقد کیا جا رہا ہے جو چین کی سروس انڈسٹری اور خدمات میں تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے اور اس نے ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے”۔
ڈبلیو ٹی او نے پیش گوئی کی ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں خدمات کی تجارت کا حصہ 2040 تک موجودہ 22 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد سے زیادہ ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس نے 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، اور دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 450 سے زیادہ نے آف لائن نمائشوں میں شرکت کی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں چین کی خدمات کی کل درآمد ت اور برآمدت 6,575.43 بلین یوآن رہی جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے . ان میں سے علم پر مبنی خدمات کی تجارت کا تناسب بڑھ کر 41.4 فیصد ہو گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات میں چین کی تجارت کی مسابقت اور کوالٹی میں بہتری جاری ہے، اور چین کی معیشت کی جدت طرازی کی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ سفٹس چینی اور غیر ملکی نمائش کنندگان کو شرکت کے لئے راغب کرتا ہے۔
اس سال کی نمائش میں چینی حکومت نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ، جس میں سروس سیکٹر میں قواعد و ضوابط ، انتظام اور معیارات کو بین الاقوامی قوانین و ضوابط سے ہم آہنگ کرنا ، “سروس مارکیٹ کو منظم طریقے سے کھولنا”، اور “سروس انڈسٹری کے فنکشن کو بہتر بنا نے سمیت سروس ٹریڈ کے لئے کھلے پلیٹ فارم کا قیام” شامل ہیں جس نے چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیاہے ۔ فلپس گریٹر چائنا کے صدر لیو لنگ نے جنہوں نے مسلسل چار سال تک اس نمائش میں حصہ لیا ہے سی ایم جی کو بتایا کہ سفٹس کے ذریعے انہوں نے محسوس کیا کہ چین کا کاروباری ماحول بہتر سے بہتر ہو رہا ہے اور یوں چین میں کاروبار کی بنیادیں مزید مضبوط کرنے کے لئے ان کے عزم اور اعتماد کو تقویت ملتی ہے.
اس سال کےچائنا انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز نے دنیا کے سامنے مزید “نئی” قوتوں کا اظہار کیا ہے، اعلی سطح کے کھلے پن کے ساتھ خدمات میں تجارت اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کا عزم، اور چینی طرز کی جدیدکاری سے ہونے والے بڑے مواقعوں کو بھی دنیا کو دکھایا ہے۔