بر لن (نمائندہ خصوصی) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی ” کی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں ورچول تقریر کی۔
اپنی تقریر میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پر “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔ ہم بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین نے نہ صرف دنیا کو مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کے عوام کے ساتھ دوستی کے پل بھی تعمیر کیے ہیں۔ اس موقع پر موجود مہمانوں نے “آسمان میں لکھی” کے اسکرول پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے یہ خصوصی سرگرمی مستقبل قریب میں امریکہ، کینیڈا، روس، آسٹریلیا، سعودی عرب، میکسیکو اور نائجیریا سمیت دیگر ممالک میں بھی منعقد کی جائے گی۔