مشاورتی جمہوریت چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد برتری ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تقریر کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت پر زیادہ اعتماد ہونا چاہئے اور ہمہ جہت عوامی جمہوریت کی ترقی میں سی پی پی سی سی کی نمایاں سیاسی خوبیوں کو مکمل بروئے کار لانا چاہئے۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے عمل نے مکمل طور پر ثابت کیا ہے کہ سی پی پی سی سی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں جمہوری جماعتوں، سیاسی جماعتوں سے غیر وابستہ افراد، عوامی تنظیموں اور تمام اقلیتی گروہوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے  سیاسی نظام کی ایک عظیم تخلیق ہے، جو انسانی سیاسی نظام کی تاریخ میں منفرد سیاسی اہمیت کا حامل ہے۔

مشاورتی جمہوریت ہمہ جہت عوامی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے، اور  چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد شکل اور منفرد برتری ہے۔ سی پی پی سی سی کو اپنی باصلاحیت شخصیات کے فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے  چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، مشاورتی نگرانی کے فوائد کا مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے  پارٹی اور ریاست کے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں کے نفاذ کو فروغ دینا چاہئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے