چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 2020 میں دنیا کے کل حصے کا 11.4 فیصد رہی، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت تجارت ، قومی ادارہ شماریات اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے مشترکہ طور پر 2023 میں چین کی بیرونی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی رپورٹ جاری کی۔

منگل کے روز جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں چین کی بیرونی ایف ڈی آئی کا پیمانہ دنیا میں پیش پیش رہا جو 177.29 بلین امریکی ڈالر تھا ۔یہ پیمانہ 2022 کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ رہا جو عالمی حصص کا 11.4 فیصد ہے اور لگاتار 12 سال تک دنیا میں سرفہرست تین میں بھی شامل ہے۔
2023 کے اختتام تک چینی سرمایہ کاروں نے دنیا بھر کے 189 ممالک اور خطوں میں 48,000 کاروباری ادارے قائم کیے ، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں 17،000 کاروباری ادارے بھی شامل تھے۔ 2023 ء میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری معیشت کے 18 شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جس میں سے 80 فیصد ایشیا میں ہوئی اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری 40.71 بلین امریکی ڈالر تک پہنچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے