ہاکی ٹیم ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے باوجود معاوضوں کی منتظر

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابھی تک معاوضوں کے منتظر ہیں، ایشین چیمپیئنز ٹرافی ختم ہونے کے بعد ان تک یومیہ الاؤنس نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی10 دن بعد بھی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس نہیں ملے جبکہ قومی ہاکی کھلاڑیوں کو چین جانے سے پہلے بھی کوئی معاوضہ نہیں ملا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس کی مد میں 35 ہزاررپے ملتے ہیں، کارکردگی بہتر ہوئی، رینکنگ بہتر ہوئی لیکن معاوضوں کا سلسلہ بہتر نہ ہوا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حالیہ بین الاقوامی ایونٹس میں جان توڑ محنت کی ہے اور ان کی کارکردگی قابل ذکر رہی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ایشین ہاکی چیمئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

تاہم قومی ہاکی ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا تھا۔خیال رہے کہ بھارت نے ایشین ہاکی چیمئنزٹرافی کا فائنل مقابلہ اپنے نام کیا تجا، حتمی مقابلے میں چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے