بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ اُن کے ساتھ چین اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 75 سالوں کے دوران چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی نے بین الاقوامی حالات میں بدلتے وقت اور تبدیلیوں کے امتحان کو برداشت کیا ہے اور یہ دونوں ممالک اور عوام کا مشترکہ اثاثہ بن گیا ہے۔ میں چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ حالیہ برسوں میں، میں نے کئی بار جنرل سیکریٹری کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے اور قریبی رابطہ قائم رکھا ہے۔ نئے عہد اور نئے حالات میں چین شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا -چین کی ایک طویل تاریخ اور عمدہ روایات کی حامل دوستی کی وراثت اور ترقی دونوں ممالک کے بنیادی مفادات میں ہے ۔ شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت نئے عہد کے تقاضوں کے مطابق شمالی کوریا اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو مستحکم کرنے اور فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔