برکس ممالک کسی بلاک محاذ آرائی کا حصہ نہیں ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے ، برکس ممالک مشترکہ ترقی اور عالمگیر خوشحالی کے حصول کے لئے بلاک محاذ آرائی میں ملوث نہیں ہوتے ہیں یا کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے ہیں۔ منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی پائیدار اور مستحکم ترقی میں مزید تعاون کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

وا ضح رہے کہ حال ہی میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کی جگہ لینے والی کرنسی تشکیل دینے کے اپنے منصوبے کو ترک نہیں کیا تو امریکہ اس پر 100 فیصد محصولات عائد کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے