بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی ریاستی کونسل کے پریس آفس کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈائریکٹر چنگ شان جے نے کہا کہ مزید پیچیدہ اندرونی و بین الاقوامی ماحول کے تناظر میں مجموعی طور پر چین کی معیشت کا رجحان مستحکم اور بہتر ہے۔ نئی معیاری پیداواری قوت تیزی سے تشکیل پا رہی ہے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مستحکم رجحان بنیادی طور پر پیداوار کی فراہمی اور مارکیٹ کی ضروریات سے ظاہر ہے جبکہ معیشت کا ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے۔
چنگ شان جے نے کہا کہ چین کی معیشت کی ترقی کے بنیادی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مارکیٹ کی بڑی صلاحیت اور معیشت کی مضبوطی سمیت سازگار حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال کے اہداف کو پورا کرنے اور معیشت کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے پر اعتماد ہیں۔