تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کی اشتعال انگیزیوں پر جوابی اقدام کیا جائے گا، چین

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مشترکہ تلوار 2024 بی مشق کے بارے میں تبصرے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تائیوان کی علیحدگی  آبنائے تائیوان میں امن سے مطابقت نہیں رکھتی، اور تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کی اشتعال انگیزیوں پر لازمی طور پر جوابی اقدام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے ۔

تائیوان چین کا حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی آبنائے تائیوان میں امن و استحکام اور علاقائی خوشحالی کے بارے میں فکر مند ہے تو اسے ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے، امریکی رہنماؤں کے تائیوان علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے وعدے پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے، تائیوان کو مسلح کرنا بند کرنا چاہئے، اور تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی قسم کے غلط سگنل بھیجنا بند کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے