فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی تاریخ دینے کا مطلب ہے کہ جسٹس جوآن مرچن 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار کی سزا سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مختص کی گئی تھی۔

سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ ان کے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کوچپ رہنے کے لئے رقم ادا کی گئی تھی۔

اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ سے فوجداری مقدمات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ مل گیا، سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔

سابق صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی بڑی فتح قرار دیا۔

یو اے ای اور عمان میں یکم محرم کو تعطیل کا اعلان

امریکی صدر بائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج خطرناک مثال قائم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے