بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کے خصوصی طور پر مقرر کردہ فنکاروں کی خطاطی اور مصوری کی نمائش کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور سی ایم جی کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کے ممتاز اعزازی مشیر، ممتاز اعزازی نائب سربراہ اور ممتاز آرٹسٹ کو تقرری کے خطوط جاری کیے۔ موجودہ نمائش میں چین کے 40 سے زائد اعلیٰ معیار کے فنکاروں کے تقریباً 100 فن پاروں کی نمائش کی گئی ، اور یہ چھ سال سے زیادہ عرصہ قبل اپنے قیام کے بعد سےسی ایم جی کی طرف سے منعقدہ اعلیٰ ترین معیار کی نمائش ہے۔
چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کے آرٹ میوزیم کے سابق ڈائریکٹر حہ جیالین، سینٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس کے اسکول برائے تجدید کے ڈین وانگ ا ینگ شنگ، 81 آرٹ میوزیم کے آرٹسٹک ڈائریکٹر یانگ ون سن، چائنا آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی چائنیز پینٹنگ آرٹ کمیٹی کے رکن یوئی چھیئن شان اور دیگر مہمانوں نے نمائش میں شرکت کی۔