بیجنگ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی کی ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی کانگریس 2024 چین کے جنوبی شہر ہانگ چو میں جاری ہے جس میں 92 ممالک اور خطوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔
شرکاء اجلاس نے کہا کہ چین عالمی انٹلیکچوئل پراپرٹی گورننس میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور عالمی انٹلیکچوئل پراپرٹی کی ترقی میں چینی دانش مندی اور چینی فارمولا پیش کرتا رہےگا۔
اجلاس میں شریک سوئٹزرلینڈ کے آئی پی وکیل ہیو ریوز کا کہنا تھا کہ چین میں پیٹنٹ درخواستوں کی ایک بڑی تعداد ہے. چین جدت طرازی پر مبنی ٹیکنالوجی پر بڑی توجہ دیتا ہے اور بین الاقوامی میدان میں ا ہم کردار ادا کر رہا ہے.
اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک ترقی کو مزید فروغ دینے اور مواقع پیدا کرنے کے لئے جدت طرازی اور دانشورانہ ملکیت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ علمی املاک کے حقوق کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے اور دنیا میں علمی املاک کے حقوق کے متوازن تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
توقع ہے کہ کانفرنس میں علمی املاک سے متعلق متعدد قراردادوں پر بات چیت کی جائے گی، اور متعلقہ قراردادیں مکمل بحث اور ووٹنگ کے بعد کانفرنس کا بنیادی نتیجہ بنیں گی تاکہ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی گورننس سسٹم کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔