بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال کے روسی ورژن کے تیسرے سیزن کی نشریات کی افتتاحی تقریب کازان میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام روس کے مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہو رہا ہے۔
روس کے صدر کے دفتر کی جانب سے ارسال تہنیتی خط میں کہا گیا ہے کہ 2019 سے روس میں شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال پروگرام نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ شاندار ثقافتی تبادلے کا پروگرام آج تک جاری ہے اور روس کے بڑے میڈیا کی نشریات میں ایک روایت بن چکا ہے۔خط میں کہا گیا کہ یہ تقریب روس اور چین کی دوستی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال کے روسی ورژن کے تیسرے سیزن میں مشترکہ خوشحالی، ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت اور تہذیبی تنوع جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کےصدر شین ہائی شونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس کے دوست اس پروگرام کے ذریعے صدر شی کی حکمرانی کے ثقافتی ماخذ کو سمجھیں گے اور نئے دور میں چین کی ترقی کی حکمت عملی کو جانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی چین-روس دوستی کو بڑھانے میں مزید کردار ادا کرنے کو تیار ہے