بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں شہری امور کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں شعبہ شہری امور نے پارٹی سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات کو ایمانداری سے نافذ کیا ہے مختلف کاموں میں نئی پیش رفت کی ہے اور سماج کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدکاری میں لوگوں کا ذریعہ معاش سب سے اہم پہلو ہے۔ یہ ضروری ہے کہ عوام کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے اور شہری امور کی اعلی معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ دیا جائے.صدر شی نے کہا کہ تمام سطحوں پر شہری امور کے محکموں کو اصلاحات اور جدت طرازی کو گہرا کرنا چاہئے پالیسی اور ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانا چاہئے سروس گارنٹی سسٹم، نگرانی اور انتظام کے نظام اور سماجی شراکت داری کے نظام کو بہتر بنانا چاہئے آبادی کی عمر بڑھنے کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے قومی حکمت عملی کے نفاذ کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے فعال طور پر اچھے اور عملی کام کرنے چاہئیں،لوگوں کے لئے مسائل کو حل کرنا چاہئے اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھانے میں مناسب کردار ادا کرنا چاہئے.
شہری امور پر 15 ویں قومی کانفرنس 25 سے 26 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم لی چھیانگ نے اس کانفرنس سے خطاب کیا ۔