چین دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو نو مبر میں منعقد ہوگی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے نائب سربراہ زانگ شاؤ گانگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام   پریس کانفرنس میں بتایا کہ دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 26 نومبر سے 30 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔موجودہ ایکسپو کا موضوع دنیا کو جوڑنا اور مشترکہ طور پر بہتر مستقبل بنانا ہے۔ زانگ شاؤ گانگ نے کہا کہ سپلائی چین کے موضوع پر دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش کی حیثیت سے چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین  ایکسپو  سپلائی چین کے اپ سٹریم مڈ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کے درمیان رابطے کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو عالمی صنعتی  اور سپلائی چین میں بہتر طریقے سے ضم کرنے میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہے۔

توقع ہے کہ 26 نومبر کی صبح منعقد ہونے والی  دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں چینی اور غیر ملکی سیاسی و کاروباری حلقوں کے ایک ہزار سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ سپلائی چینز کے استحکام اور  اسے ہموار رکھنے  کے لئے بیجنگ انیشی ایٹو بھی جاری کیا جائے گا اور نمائش کے دوران 300 سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔زانگ شاؤ گانگ نے کہا کہ اس   ایکسپو میں ماڈرن مینوفیکچرنگ کے نمائشی علاقے کا اضافہ کیا جائےگا اور نمائشی علاقہ 100،000 مربع میٹر سے بڑھ کر 120،000 مربع میٹر تک ہو گا ۔ایکسپو میں 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی ادارے شرکت کریں گے جو گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں  تقریباً 20 فیصد کا اضافہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے