چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی کمیشن کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے فیصلے کی مخالفت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان نے الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی کمیشن کی جانب سے اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کاروباری برادری، بالخصوص الیکٹرک وہیکل انڈسٹری نے یورپی کمیشن کے حتمی فیصلے پر گہرے افسوس اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کے روزترجمان سن شیاؤ نے کہا کہ چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس اس معاملے کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات اور ڈبلیو ٹی او کے قواعد کے مطابق حل تک پہنچنے کے لئے چین اور یورپی یونین کی فعال حمایت کرتا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ چین اور یورپی یونین ایک ہی سمت میں کام کریں گے، ایک دوسرے کے جائز خدشات کا خیال رکھیں گےاور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کریں گے تاکہ مشترکہ طور پر چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور عالمی اقتصادی ترقی میں مزید زیادہ استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے